بیٹنگ کلک کر گئی پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے، ظہیر عباس

بیٹنگ کلک کر گئی پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے، ظہیر عباس

  



لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کرکٹ کنسلٹنٹ ظہیر عباس نے کہا ہے کہ کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اگر بیٹنگ کلک کر گئی ہماری ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے۔جمعرات کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میںقومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ لڑکوں میں سیکھنے کی جستجو ہے، میرے آنے کے بعد لڑکوں میں ایک نئی روح پھونک گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے لیکن ہم پوری محنت کر رہے ہیں، امید ہے کہ کھلاڑی جلد سیکھ کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ لڑکوں کو حالات کے مطابق کھیلنے کے بارے میں بتاو¿ں، لڑکوں کو جو مشورے دیئے ہیں اگر ان پر عمل کیا تو انھیں بہت قائدہ ہو گا، پاکستان کا بالنگ اٹیک مضبوط ہے اگر بیٹنگ کلک کر گئی تو ہم نمبر ون ٹیم بن سکتے ہیں۔ ایشین ڈان بریڈ مین کا کہنا تھا کہ چیرمین کرکٹ بورڈ کو بتا دیا ہے کہ انڈر 19 کے کیمپ میں لڑکوں کو لیکچر دینے ضرور آو¿ں گا اور انہیں بیٹنگ کو بہتر بنانے کے لئے مشورے بھی دوں گا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ ظہیر عباس نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کو بیٹنگ میں بہتری لانے کے لئے مفید مشورے دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...