فلم” شدھی“ میں ریتھک کی جگہ شاہ رخ اور دیپیکا کو کاسٹ کرلیاگیا

فلم” شدھی“ میں ریتھک کی جگہ شاہ رخ اور دیپیکا کو کاسٹ کرلیاگیا

ممبئی (این این آئی)کرن جوہر کی فلم شدھی سے رتھک روشن کو ہٹاکر شاہ رخ خان کو لے لیا گیا ہے۔ ان کی ہیروئن دپیکا پدوکون ہوں گی۔کرن جوہر کی فلم شدھی میں ہیرو کا کردار رتھک روشن اور ہیروئن کا کردار کرینہ کپور ادا کر رہی تھیں۔ لیکن اب خبر گرم ہے کہ ان دونوں کو فلم کی کاسٹ سے خارج کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ شاہ رخ اور دپیکا پدوکون کو کاسٹ کرلیا گیا۔ ایسا کیوں کیا گیا یہ تاحال پتہ نہیں چل سکا۔ رتھک اور کرینہ کپور اس سے پہلے یادیں فلم میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ جبکہ شاہ رخ اور دپیکا نے پہلے فلم اوم شانتی اوم اور پھر چنائے ایکسپریس میں ایک دوسرے کو مدمقابل کام کیا تھا۔

مزید : کلچر