روم میں ایرانی فلموں کے میلے کیلئے چھ فلمیں نامزد

روم میں ایرانی فلموں کے میلے کیلئے چھ فلمیں نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم(این این آئی) اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہونے والے ایرانی فلموں کے میلے کے لئے چھ فلموں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ان فلموں میں ہدایت کار ہمایوں اسادیان کی فلم ھولڈ اینڈ کاپر، مزیار میری کی فلم سعادت آباد، اصغر فرہادی کی فلم فائرورکس ویڈنیس ڈے، نگار آزر بائیجانی کی فلم فیسنگ مررز، بہرام توکلی کی فلم ہئیر ودآو¿ٹ اور علی رفاعی کی فلم مسٹر یوسف کے نام شامل ہیں ۔ میلے کا آغاز 26 فروری کو نگار آزر بائیجانی کی فلم فیسنگ مررز سے ہوگا۔ اس موقع پر اس فلم کے فلم ساز فرشتے تارپور بھی سامعین سے خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اطالوی سامعین کی موجودی میں فلم کی نمائش ان کے لیے ایک زبردست تجربہ ثابت ہوگا۔ اس فلم کی کہانی ایسی دو عورتوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو مختلف سماجی اور ثقافتی پس منظر کی حامل ہیں ۔ اس فلم دنیا کے مختلف فلمی میلوں میں دکھایا گیا ہے اور یہ فلم متعدد عالمی ایورڈز بھی حاصل کرچکی ہے ۔

مزید :

کلچر -