80 کی دہائی کی فلم” گھوسٹ بسٹرز “کے 30 برس مکمل

80 کی دہائی کی فلم” گھوسٹ بسٹرز “کے 30 برس مکمل

  



لندن (این این آئی)اسی کی دہائی کی مشہور فلم گھوسٹ بسٹرز کو تیس برس گزرنے پر، مداحوں کے لیے لیگو نے فلم کے کردار اور مشہور گاڑی کے مجسمے بنالیے۔1984ءکی مشہور فلم گھوسٹ بسٹرز کو پورے تیس برس ہو چکے ہیں۔ تیسویں سالگرہ کو ڈینش ٹوائے کمپنی لیگو شاندار انداز میں منارہی ہے۔ اس موقع پر مہم چلائی گئی اور فلم کے مداحوں کو اجازت دی گئی کہ وہ اپنی کٹس اور سیٹس خود تخلیق کریں۔ فلم کے مداح برینٹ والر نے گھوست بسٹرز کی کِٹ بنائی ہے جس میں چاروں کامیڈی ہیروز کے ساتھ ساتھ مشہور گاڑی بھی شامل ہے۔ یہ گاڑی فلم کے سیکوئلز میں بھی دکھائی گئی تھی۔ ان کی یہ کٹ جون میں فروخت کے لیے مارکیٹ کا رخ کرے گی۔

مزید : کلچر


loading...