آسٹریلیا کے شہر نیوکیسل میں دو روزہ بالی وڈ فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا
ممبئی (اے پی پی) آسٹریلیا کے شہر نیوکیسل میں دو روزہ بالی وڈ فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیسٹیول میں101فلمیں نمائش کےلئے پیش کی جائیں گی۔ فیسٹیول کی میزبانی کے فرائض شوبز سے تعلق رکھنے والی بھارتی شخصیات کریں گی جن میں فلمساز انوپم شرما، فلمساز وکرانت کشور اور سوسن کا دیگر شامل ہیں۔