فرخ جمال ملیح آبادی کی کتاب کی تقریب رونمائی (کل ) ہوگی

فرخ جمال ملیح آبادی کی کتاب کی تقریب رونمائی (کل ) ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) شاعر انقلاب حضرت جوش ملیح آبادی کے 32ویں یوم وفات کے موقع پر جوش ادبی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جوش ملیح آبادی کے نواسے فرخ جمال ملیح آبادی کی تصنیف ”جوش ملیح آبادی ‘ ملیح آباد سے اسلام آباد تک“ روداد سفر ‘ ملازمتیں اور قیام گاہیں کی تعارفی تقریب (کل )22 فروری کو 3بجے سہ پہر روالپنڈی آرٹس کونسل ‘ کلچرل کمپلیکس ‘ شمس آباد مری روڈ راولپنڈی منعقد ہوگی۔ ممتاز اسکالر و ادیب پروفیسر فتح محمد ملک ‘ صدارت کریں گے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور معروف شاعر ڈاکٹر مقصود جعفری مہمانان خصوصی ہوں گے۔

مزید : کلچر