اداکارلیونارڈو ڈی امریکی صدرروزویلٹ کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند

اداکارلیونارڈو ڈی امریکی صدرروزویلٹ کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند

  



لاس اینجلس(این این آئی) فلم ٹائی ٹینک سے عالم گیر شہرت حاصل کرنے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اب امریکہ کے چھبیسویں صدر تھیوڈور روزویلٹ کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔لیونارڈو ڈی کیپریو نے اس بات کا ذکر اپنے دوستوں سے کیا جو حال ہی میں ان کی باکس آفس ہٹ فلم دی وولف آف وال اسٹریٹ کی کامیابی کے موقع پر جمع ہوئے تھے۔ دی وولف آف وال اسٹریٹ کے ہدایت کار مارٹن سکوریز نے 2013 میں تھیوڈور روزویلٹ کی زندگی پر لکھے گئے ناول دی لائف آف تھیوڈور روزویلٹ کو پردہ سیمیں پر منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس فلم میں مرکزی کردار کے لیے لیونارڈو ڈی کیپریو ہی کو سائن کیا تھا مگر یہ فلم کاغذی کاروائیوں سے آگے نہیں بڑھ سکی تھی-

مزید : کلچر