رونے دھونے کے ساتھ میری جوڑی دیکھنے کے لائق ہے‘ نرگس فخری

رونے دھونے کے ساتھ میری جوڑی دیکھنے کے لائق ہے‘ نرگس فخری

  



ممبئی (اے این این) بالی ووڈ کی راک سٹار گل نرگس فخری نے کہا ہے کہ آنے والی فلم ”میں تیرا ہیرو“ میں رونے دھونے کے ساتھ ان کی کیمسٹری کمال کی ہے۔ 2011 میں فلم راک سٹار سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نرگس فخری کی اب ”میں تیرا ہیرو“ ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم میں نرگس نے رونے دھونے کے ساتھ کام کیا ہے۔ نرگس فخری نے کہاکہ میرا تیرا ہیرو میں رونے دھونے کے ساتھ میری کیمسٹری دیکھنے کے لائق ہے۔ میرا تیرا ہیرو میں رون اور الیانہ ڈکروج کے ساتھ کامیڈی سین کرکے مجھے بے حد مزا آیا ہے۔ مجھے ڈیوڈ دھون کے ساتھ بھی کام کرکے بے حد مزا آیا۔ واضح رہے کہ ایکتا کپور کے بینر کے تحت بننے والی فلم ”میں تیرا ہیرو‘ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون ہیں۔ یہ فلم 4 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر


loading...