سسرالیوں نے وینا ملک کے اعزاز میں تقریب کیلئے مہنگا ترین کروز جہاز بک کروالیا

سسرالیوں نے وینا ملک کے اعزاز میں تقریب کیلئے مہنگا ترین کروز جہاز بک کروالیا

  



 واشنگٹن (اے این این) متنازعہ خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ وینا ملک کوشادی راس آگئی، خاوند اسد بشیر کے بڑے بھائی ارشد خان خٹک نے پہلے قیمتی گاڑی تحفے دی اوراب شادی کی گرینڈ پارٹی کے لیے امریکا کا مہنگا ترین کروزبک کروالیا۔گریند پارٹی کی تقریب سمندرکے بیچ 23 فروری کومنعقد کی جائے گی۔ اس موقع پراداکارہ وینا ملک اوراسد بشیر رائل فیملی کے انداز میں سفید رنگ کے ملبوسات پہنیں گے جب کہ تقریب کے شرکا کو بھی اسی طرز کے ملبوسات پہننا ہونگے۔ واضح رہے کہ ویناملک کے سسرالیوں نے واشنگٹن میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے بھجوادیے ہیں۔ اسپرٹ نامی امریکی کروزمیں پانچ سو مہمانوں کی گنجائش ہوگی۔ اس سلسلہ میں کروز انتظامیہ نے جہاں خاص انتظامات کرنے ہیں،وہیں کھانے کے لیے بھی دنیاکے مختلف لذیز پکوان بھی مہمانوں کی تواضع کے لیے رکھے جائینگے جب کہ تقریب کے دوران وینا ملک اوراسد بشیرکے لیے سفید رنگ کا بہت خاص کیک بھی تیارکیا جائے گا۔اس سلسلہ میں وینا ملک اوراسد بشیر نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری شادی کی خوشی میں سجنے والی تقریب میں امریکا میں آباد قریبی عزیزواقارب اور دوستوں کے علاوہ اہم شخصیات بھی شریک ہونگی۔ اس کے لیے باقاعدہ دعوت نامے بھجوادیے ہیں۔

 سمندر کے بیچ سجنے والی تقریب کویادگاربنانے کے لیے بہت سے سرپرائز رکھے گئے ہیں جن کے بارے میں فی الحال ہمیں بھی کچھ علم نہیں ہے ۔ویناملک کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اس طرح کے تحفے ملیں گے کبھی سوچا نہ تھا ۔ سسرال والوں کی طرف سے محبت کا اظہاردیکھ کرمجھے لگنے لگا ہے کہ جیسے میں کسی ملک کی شہزادی ہوں اوراس کے شایان شان تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ازدواجی زندگی کا آغازبہت خوبصورت ہوا ہے اوراس بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا ۔ ہم دونوں امریکا میں اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کے بعد پاکستان بھی آئینگے اوروہاں بھی اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا۔

مزید : کلچر


loading...