شادی شدہ میں شاہ رخ سب سے زیادہ پرکشش لگتے ہیں، ودیا بالن
ممبئی(اے این این) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ انہیں شادی شدہ مردوں میں شاہ رخ خان سب سے زیادہ پرکشش لگتے ہیں اورایک زمانے میں انہیں شاہ رخ خان سے محبت ہوگئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن کا کہنا تھا کہ شادی شدہ مردوں میں انہیں سب سے زیادہ پرکشش شاہ رخ خان لگے ہیں اور یہ ساتھی اداکارہ ہونے کے ناطے انہیں بلکہ میرے شوہر سدھارت رائے کپور اور شاہ رخ خان میں بعض چیزیں بہت ملتی جلتی ہیں۔ ودیا کا کہنا تھا کہ فلم دل سے دیکھنے کے بعد مجھے شاہ رخ سے پیار ہوگیا تھا جب کہ فلم کبھی الوادع نہ کہنا دیکھنے گئی تو متوا گانے کے دوران جب شاہ رخ نے اپنے ہاتھ پھیلائے تو میں اپنے آپ کو ان کی جانب بھاگتی ہوئی محسوس کر رہی تھی۔ایک سوال کے جواب میں ودیا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ میری ان سے متعلق رائے کو اچھی طرح جانتے تھے جس کے جواب میں انہوں نے مجھ سے مذاق میں کہاکہ تم غلط شاہ رخ خان کے ساتھ چلی گئی لیکن میں نے انہیں جواب دیا کہ آپ تو گھاس ہی نہیں ڈالتے تھے۔