پریانکا چوپڑا پروفیشنل کار اداکارہ ہیں‘ سیٹ پر سب کا کام آسان کردیتی ہیں‘ رنویر سنگھ

پریانکا چوپڑا پروفیشنل کار اداکارہ ہیں‘ سیٹ پر سب کا کام آسان کردیتی ہیں‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے این این) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہاہے کہ پریانکا چوپڑا بے حد پروفیشنل تجربہ کار اداکارہ ہیں‘ سیٹ پر سب کا کام آسان کردیتی ہیں۔ 2011 میں آدتیہ چوپڑا کی فلم بینڈ باجا بارات سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے رنویر سنگھ نے غنڈے میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کیا۔ رنویر سنگھ نے کاہکہ پریانکا اداکار‘ فلمساز اور ہدایت کار سبہی کے ساتھ اچھا سلوک کرتی ہیں۔
 انہوں نے کاہکہ پریانکا اپنے تجربے سے سب کاکام آسان کردیتی ہیں پریانکا ایک ہی بار میں اپنے شاٹ او کے کردیتی ہیں۔ پریانکا اور پرینیتی چوپڑا کے کام کرنے سے متعلق ایک سوال پر رنویر سنگھ نے کہاکہ دونوں کا موازنہ نہیں کیا جانا چاہئے لیکن سب سے بڑا فرق تجربے کا ہے۔ رنویر سنگھ نے پرینیتی چوپڑا کے ساتھ لیڈیز ورسیزر کی بہل میں کام کیا تھا۔ واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی غنڈے میں رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا کے علاوہ ارجن کپور اور عرفان خان کا بھی اہم کردار ہے۔

مزید :

کلچر -