فلم ”ٹوٹل سیاپا“ میں اپنی بیوی کے ساتھ شوہر کا کردار ادا کررہا ہوں انوپم کھیر

فلم ”ٹوٹل سیاپا“ میں اپنی بیوی کے ساتھ شوہر کا کردار ادا کررہا ہوں انوپم ...

  



ممبئی (اے این این) بالی ووڈ اداکارانوپم کھیر نے کہا ہے کہ شوہر بیوی کے طور پر کام کررہا ہوں‘ مئی کے مہینے میں ایک کے بعد پانچ فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہاکہ پہلی بار شوہر بیوی کے طور پر کام کررہا ہوں۔ انوپم کھیر کی مارچ سے لے کر مئی کے مہینے میں ایک کے بعد پانچ فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔ انوپم کھیر نے کہاکہ میری فلم ٹوٹل سیاپا 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

 یہ فلم میرے لئے بے حد خاص ہے کیونکہ اس فلم میں اپنی بیوی کرن کھیر کے ساتھ پہلی بار شوہر بیوی کے طور پر کام کررہا ہوں۔ انوپم کھیر نے کہاکہ اس کے بعد 21 مارچ کو میری فلم ”اوتیری آئے گی‘ اسی 28 مارچ کو اپنے دوست ستیش کوشک کی ہدایت میں بننے والی فلم ”گینگ آف گھوسٹم میں نظر آ¶ں گا۔ انہوں نے کہاکہ 4 اپریل کو میری فلم”میں تیرا ہیرو“ ریلیز ہوگی اس کے ایک مہینے کے بعد ”دعوت عشق“ ریلیز ہوگی۔ یہ فلمیں ایک کے بعد ایک ریلیز ہونے جا رہی ہیں اسے میں نے تیار نہیں کیا ہے یہ صرف اتفاق ہے۔

مزید : کلچر


loading...