ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”گارڈیئنز آف دی گلیکسی “کا مکمل ٹریلر جاری کردیاگیا

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”گارڈیئنز آف دی گلیکسی “کا مکمل ٹریلر جاری کردیاگیا

  



لاس اینجلس(اے این این) مارول سٹوڈیوز کے تحت بننے والے نئی ہالی وڈ سائنس فکشن فلم" گارڈیئنز آف دی گلیکسی“ کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ تھرِل اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو کائنات کے دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے جس کا ایک ایک پل دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے کر دے گا۔ مارول سٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ایڈونچرفلم کے ڈائیریکٹر جیمز گن ہیں جسے رواں برس یکم اگست تک سینما گھروں کی زینت بنا دیا جائے گا۔

مزید : کلچر