مہنگائی کا جن بالی ووڈ بھی پہنچ گیا

مہنگائی کا جن بالی ووڈ بھی پہنچ گیا

ممبئی (این این آئی)مہنگائی کا جن بالی ووڈ بھی پہنچ گیاہے۔ جی ہاں کیونکہ وہاں بھی نئی آنے والی فلم” او تیری“ کے پارٹی سونگ کے بول ہی کچھ ایسے ہیں کہ مہنگائی کا ہے زمانہ ، پھر بھی کڑیوں کو ہے پھنسانا۔ اس گانے میں فلم کے ہیرو حسیناو¿ں کے خرچوں کا چرچہ کرتے نظر آتے ہیں۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بالی ووڈ اداکار دبنگ خان یعنی سلو بھیا مہمان اداکار کے طور پر کام کریں گے۔ یہ مستی سے بھری فلم ہے جس میں پلکت سمرت اور سارہ جین ڈیاس رومانس کرتے دکھائی دینگے۔ یہ فلم 28 مارچ کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر