مادھوری اور جوہی گلاب گینگ کی تشہیر ٹی وی ریالٹی شو ”بوگی ووگی“ کے ذریعہ کریں گی

مادھوری اور جوہی گلاب گینگ کی تشہیر ٹی وی ریالٹی شو ”بوگی ووگی“ کے ذریعہ ...

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور اداکارہ جوہی چاولہ اپنی نئی فلم گلاب گینگ کی تشہیر چھوٹی سکرین پر کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مادھوری اور جوہی چاولہ جو پہلی بار اکٹھے فلم ”گلاب گینگ “ میں جلوہ گر ہورہی ہیں، وہ فلم کی تشہیر ٹی وی ریالٹی شو ”بوگی ووگی“ کے ذریعہ کریں گی۔ اس شو کے میزبانوں میں اداکار جاوید جعفری ، روی بہل اور نوید جعفری شامل ہیں۔ شو جلد آن ایئر ہو گا۔

مزید : کلچر