خریف سیزن میں پانچ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی کمی کا خدشہ

خریف سیزن میں پانچ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی کمی کا خدشہ

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس فراہمی میں کمی کے باعث رواں سال خریف سیزن میں پانچ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی کمی کا خدشہ ہے۔ وزار ت صنعت و پیداوار کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی کم ہونے کی وجہ سے خریف سیزن کے دوران پانچ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی قلت کا سامنا ہے، تاہم یوریا کی بروقت درآمد سے کھاد کی کمی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پایا جاسکتا ہے، خریف سیزن میں سات لاکھ ٹن یوریا کی درآمد سے قومی خزانے پرا ٹھائیس کروڑ ڈالر بوجھ پڑے گا۔

 گذشتہ مالی سال سات لاکھ اکسٹھ ہزار ٹن کھاد درامد کی گئی تھی۔ ادھر نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ خریف سیزن میں تیس لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی طلب ہے، لیکن مقامی سطح پر اس کی پیداوار صرف پچیس لاکھ میٹرک ٹن ہے۔

مزید : کامرس


loading...