پاکستان کا کل پاک افغان مشترکہ اقتصادی فورم بلانے کا فیصلہ

پاکستان کا کل پاک افغان مشترکہ اقتصادی فورم بلانے کا فیصلہ

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان نے امریکی فوج کے انخلا سے پہلے چند معاشی اقدامات کا فیصلہ کرنے کیلئے بائیس فروری کو پاک افغان مشترکہ اقتصادی فورم بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ھے کہ حکومت نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے قبل چند معاشی اقدامات کا فیصلہ کرلیا ھے۔ اس مقصد کیلئے پاکستان اور افغانستان کا بائیس اور تئیس فروری کو مشترکہ اقتصادی فورم بلایا گیا ہے۔اس اجلاس میں وزیر خزانہ اور ایف بی آر کے چیئرمین طارق باجوہ شرکت کریں گے۔ فورم میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور کنہار ڈیم پر مشترکہ پاور پلانٹ کی تعمیر پر بات ہو گی جبکہ پشاور تا کابل موٹر وے کی تعمیر سے متعلق بھی ضروری امور طے کیئے جائیں گے۔ ملاقات میں پاک افغان تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالرز تک پہنچانے کیلئے ضروری اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 اسکے علاوہ گیس پائپ لائنز کے منصوبوں میں پاکستانی کمپنیوں کے اشتراک پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

مزید : کامرس