یچ بی ایل نے پی آئی ایم ایل کے ساتھ کلیکشن کے معاہدے پر دستخط کردیے

یچ بی ایل نے پی آئی ایم ایل کے ساتھ کلیکشن کے معاہدے پر دستخط کردیے

  



ا

لاہور(پ ر)حبیب بینک لمیٹڈ اور پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی بی آئی سی ایل )کے ذیلی ادارے پرائمس انوسٹمنٹ منجمنٹ لمیٹڈ (پی آئی ایم ایل ) نے کلیکشن کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کی بدولت فروخت کی تیز رفتار کلیکشن ممکن ہو سکے گی اور پی آئی ایم ایل ملک بھر سے رقم زیادہ موثر طریقے سے جمع کر سکے گا۔رقم جمع کرنے کے اس انتظام کی ذریعے کسٹمرز کو ملک میں برانچوں کا سب سے وسیع نیٹ ورک رکھنے والے بینک ایچ بی ایل کی تمام برانچوں تک رسائی حاصل ہوگی تاکہ وہ متعدد میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ اس معاہدے کی بدولت برانچوں کے کاروبار کو وسعت حاصل ہوگی اور کسٹمرز کو خدمات فراہم کرنے کی ان کی صلاحیت میں اضا فہ ہوگا۔پی بی آئی سی ایل کی منیجنگ ڈائریکٹر عائشہ عزیز ، پی آئی ایم ایل کے سی ای او ، احمد عتیق اور پی آئی ایم ایل کے دیگر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔ گروپ ہیڈ پیمنٹ سروسز ، ایچ بی ایل ، فائق صادق ،بزنس ہیڈ ساﺅتھ برانچ بینکنگ ، سلمان رزاق ، یونٹ ہیڈ ساﺅتھ کیش منجمنٹ ، ناصر حسین اور ایچ بی ایل کے دیگر سینئر افسران بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

مزید : کامرس