زرمبادلہ کے ذخائر میں 40کروڑ 46لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں 40کروڑ 46لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 40کروڑ 46لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 14فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 40کروڑ 46لاکھ ڈالر کا اضافہ واقع ہوا ہے ۔اس اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 7ارب 99کروڑ 42لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 35کروڑ 54لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اس اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 3ارب 19کروڑ 67لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر مں 4کروڑ 92لاکھ ڈالر کا اضافہ واقع ہوا ہے ۔اس اضافے کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 4ارب 79کروڑ 75لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق امریکا کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈز اور دیگر ممالک سے ملنے والی امداد کے باعث پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 25کروڑ ڈالر سے زائد رقم ملی تھی

مزید : کامرس