مرکنٹائل ایکس چینج:مجموعی سودوں کی مالیت میں 36فیصد کمی

مرکنٹائل ایکس چینج:مجموعی سودوں کی مالیت میں 36فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاو¿ کے بعد مندی رہی اور مجموعی سودوں کی مالیت میں 36فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مرکنٹائل ایکس چینج میں مجمودی سودوں کی مالیت 4010ملین روپے رہی جبکہ بدھ کو ہونے والے سودوں کی مالیت 5693ملین روپے رہی تھی ۔سودوں کی تعداد بھی 18548سے گھٹ کر 12548رہی ۔

تاہم پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج انڈیکس 0.16فیصد اضافے سے 3217پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔جمعرات کو سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2522ملین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1345ملین روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 142ملین روپے رہی ۔خام تیل کے سودوں کی مالیت میں 42فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید :

کامرس -