مویشی پال حضرات جدیدرجحانات سے استفادہ کریں: ارشد جٹ

مویشی پال حضرات جدیدرجحانات سے استفادہ کریں: ارشد جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ارشد جٹ محکمہ لائیو سٹاک نے کہاہے کہ گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصول کے لیے مویشی پال حضرات جدیدرجحانات سے استفادہ کریں۔انہوں نے کہا کہ غیر نسلی اور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے نہ صرف زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل ہوسکتے ہےں بلکہ معیاری گوشت کا حصول بھی ممکن ہوسکتاہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ ارشد جٹ نے کہا ہے کہ دودھ کی پیداوار اور کسانوں کی آمدن بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیںتا کہ بڑے معیاری گوشت کے حصول کے لیے کسان ماہرین اور محکمہ لائیو سٹاک کی ہدایات پر عمل کرےںاور جانوروں و مویشوں کو کرم کش ادویات کی فراہمی بھی جاری رکھیں۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک ماہرین مویشی پال حضرات کو مفید مشوروں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید :

کامرس -