صنعتی مقاصد کیلئے انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی احسن اقدام ہے : ظہیربھٹہ

صنعتی مقاصد کیلئے انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی احسن اقدام ہے : ظہیربھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر))چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ صنعتی مقاصد کیلئے انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی احسن اقدام ہے ۔ صنعتی ترقی اور حکومتی ریونیو میں اضافہ کیلئے انڈسٹریز کوبجلی گیس بلا تعطل فراہم کی جانی ازحد ضروری ہے صنعتکار حکومت کے مشکور ہیں کہ ان کی مشکلات اور مطالبات کے پیش نظر صنعتوں کو گیس کی سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی سے بے روزگار جیسے اہم مسئلہ پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ان خیالا ت کا انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاءباری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ظہیربھٹہ نے کہا کہ اگر حکومت صنعتی ترقی اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تو اس کے لیے انڈسٹریز کو بجلی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ انڈ سٹریز اپنی پوری استعداد کے مطابق پیداوار تیار کرکے اندرون ملک اور بیرون میں ارسال کرکے حکومت کے ریونیو میں اضافہ کا باعث بن سکے۔
اس طرح حکومت معاشی بحران سے بھی باہر نکل آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاءکا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔نیز بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

مزید :

کامرس -