پٹ شو23فرور ی کو ایکسپوسینٹرلاہورمیں ہوگا

پٹ شو23فرور ی کو ایکسپوسینٹرلاہورمیں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ایکسپوسنٹرلاہورمیں مورخہ23فروری2014کوایک پٹ شوکاانعقادہورہاہے جس کاانعقادڈاکٹر محمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع) لائیوسٹاک محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام کیاجارہاہے۔ اس میں مختلف قسم کے پالتوکتے ،بلیوں کے درمیان خوبصورتی کے مختلف مقابلہ جات ہوں گے جن میں جیتنے والے جانوروںکے مالکان کو پرکشش انعامات اورتعریفی اسنادتقسیم کی جائیں گی۔ لاہوراورپنجاب کے دیگراضلاع سے کتے بلیاں پالنے والے شوقین حضرات اس شومیںبڑھ چڑھ کرحصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کروائیں۔


رجسٹریشن کی معلومات کے لیے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرلاہورکے فون نمبر042-99201121اورمحکمہ کی ہیلپ لائنز0800-78685یا0800-78686پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -