سام سنگ نے دونئے ڈیجیٹل کیمرے متعارف کروانے کا اعلان کردیا

سام سنگ نے دونئے ڈیجیٹل کیمرے متعارف کروانے کا اعلان کردیا

  



لاہور(خبر نگار)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے مشرق وسطی اور شمالی افریقی مارکیٹس کیلئے دو نئے ڈیجیٹل کیمرے NX30 اورگلیکسی 2 متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔سام سنگ کی جانب سے MENA فورم 2014 میں متعارف کردہ NX30 پیشہ ورانہ طورپرانتہائی متاثرکن کمپیکٹ سسٹم کیمرہ ہے جوکارکردگی سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ اعلی معیارکی تصاویر فراہم کرتاہے ۔نئے NX30 کیمرہ کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ صارفین کوایک پل میں بہتر لچک اورفوری کنیکٹوٹی کے ذریعے اعلی معیارکے مناظر کومحفوظ کرنے اور انھیں شیئرکرنے کے قابل بناتا ہے۔ فورم میں گلیکسی کیمرہ 2 کوبھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا جوگلیکسی کیمرہ لائن اپ کا ایوارڈ یافتہ تازہ ترین ڈیوائس ہے۔

یہ کیمرہ جدید اشتراکی صلاحیتوں،آسان انٹرفیس اورمعیاری امیجنگ کی خصوصیات کا مالک ہے ۔گلیکسی کیمرہ 2 ایک ہلکے ریٹرو ڈیزائن اوراینڈرائیڈآپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے جو فوٹوگرافروں کو اعلی معیارکی تصویریں بنوانے اورانھیں زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ شیئرکرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔اس کے علاوہ NX30 کی این ایف سی اور وائی فائی صلاحیتیںنئی نسل کورابطے اورشیئرنگ کے جدید فیچرزپیش کرتے ہیں جن میں کیمرہ کوسمارٹ فونزاورٹیبلٹس کے سا تھ آسانی سے جوڑنا بھی شامل ہے۔کمپنی نے کیمرہ کیلئے 20.3Mاے پی ایس۔سی CMOS سینسر کی ضمانت بھی دی ہے ۔فوکس اورغیر معمولی تیزی سے 1/8000 سیکنڈ شٹر رفتار اور نائن فریم فی سیکنڈ ( FPS ) مسلسل شوٹنگ کے علاوہ یہ کیمرہ مکمل ایچ ڈی فلم بنوانے کی خصوصیات کا بھی حامل ہے۔گلیکسی کیمرہ 2میں 21x Optical Zoom، 16M BSI CMOS سینسر،1.6 GHz کواڈکورپراسیسر،2.0 GB ریم، 50GB کا مفت کلاﺅڈسٹوریج کارڈ، Wi-FiاورNFC کے علاہ بے شمارفیچرزشامل ہیں جوحقیقت کے قریب مناظرکی تصویرکشی کرسکتا ہے۔

مزید : کامرس