سٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈ کیلئے فیکٹ شیٹ متعارف کروادیا

سٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈ کیلئے فیکٹ شیٹ متعارف کروادیا

کراچی (اکنامک رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کریڈٹ کارڈ کے کاروبار میں شفافیت اور ڈسکلوژر کی موجودہ سطح کو بڑھانے کی خاطر کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کے فائدے کے لیے ایک فیکٹ شیٹ متعارف کرائی ہے جو ایک خلاصہ باکس کی شکل میں ہے اور جس پر اہم پراڈکٹس سے متعلق معلومات درج ہوں گی۔اسٹیٹ بینک نے سی پی ڈی سرکلر نمبر 3 برائے 2014ءکے ذریعے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ یکم ستمبر 2014ءسے اپنے ممکنہ صارفین کو ایک خلاصہ باکس کی شکل میں ایک صفحے پر مشتمل پراڈکٹ فیکٹ شیٹ فراہم کریں۔

خلاصہ باکس متعارف کرانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ممکنہ صارف کو مصنوعات کے بارے میں ضروری معلومات پیشگی مہیا ہوجائیں جیسے سالانہ فیصدی شرح (APR)، م¶ثر شرح سود، کم سے کم ماہانہ ادائیگیاں، کارڈ کی حد، بیمے کی کوریج، فیس اور چارجز وغیرہ۔ توقع ہے کہ اس خلاصہ باکس سے کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دینے والے مالی صارفین کو مختلف کارڈز کے خواص کا موازنہ کرکے اپنی ضروریات کے مطابق انتخاب کرنے میں آسانی ہوگی۔اسٹیٹ بینک نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ رکھنے سے متعلق قواعد کے مطابق متعلقہ بینک کو کریڈٹ کارڈ کے اجرا سے پہلے خلاصہ باکس کی ایک نقل، جس پر صارف اور مجاز بینکار کے دستخط ہوں، اپنے پاس رکھنی ہوگی۔

مزید : کامرس