کنٹرول لسٹ میں مصنوعات کو قواعد و ضوابط کے مطابق برآمد کیا جا سکتا ہے

کنٹرول لسٹ میں مصنوعات کو قواعد و ضوابط کے مطابق برآمد کیا جا سکتا ہے

  



فیصل آباد (بیورورپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن وزارت خارجہ ظفر علی نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کنٹرول لسٹ کے مطابق مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپورٹ پالیسی کے مطابق کنٹرول لسٹ میں موجود مصنوعات کو قواعد و ضوابط کے مطابق برآمد کیا جا سکتا ہے اس ضمن میں ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن سے اجازت نامہ و دیگر شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لسٹ میں ایٹمی مواد، مخصوص کیمیکلز، پروسیسنگ کا مواد، الیکٹرانکس، کمپی¿وٹرز، ٹیلی کام و انفارمیشن سیکیورٹی، لیزر اور سینسرز،نیوی گیشن ، میرین اور ایروسپیس شامل ہیں۔ پالیسی کے مطابق کنٹرول لسٹ کا بنیادی مقصد قومی سلامتی، خارجہ پالیسی کے مقاصد کا حصول، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، کاونٹر ٹیرارزم، علاقائی سا لمیت ، مقامی قوانین پر عملدرآمد اور تجارت کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 2004 کے قیام کا مقصد حکومت کو یہ اختیار دینا ہے کہ وہ برآمدات کو کنٹرول ، ری ایکسپورٹ، ٹرانس شپمنٹ، مصنوعات کے ٹرانزٹ، ایٹمی و بائیولوجیکل ہتھیاروںکی ٹیکنالوجی ، میٹریل اور آلات پر اپنی نظر رکھ سکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ درج بالا امور میں سٹریٹیجک ایکسپورٹ ڈویژن کے قیام کا مقصد ایکٹ پر عملدرآمد ، لائسنس کا اجرائ، ضرورت کے مطابق قوانین کی تیاری، کنٹرول لسٹ کا جائزہ اور تیاری ، کیپیسٹی بلڈنگ اور پالیسی کے حوالے سے تجاویز دینا ہے۔ قبل ازیں خطبہ استقبالیہ میںصدر فیصل آباد چیمبر انجینئر سہیل بن رشید نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی اور اسلامی دنیا کی پہلی اٹامک پاور ہے۔انٹرنیشنل کمیونٹی بخوبی سمجھتی ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے اور ہمارے پاس اس کا ناقابل تسخیر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام موجود ہے۔ جبکہ حساس مواد ، ٹیکنالوجی اور آلات کے ایکسپورٹ کنٹرول، انتظامی اور ریگولیٹری اقدامات سے پوری طرح کنٹرول ہیںاور اس کا مانیٹرنگ کا نظام بھی قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ میں سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کا قیام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل قوانین کی پاسداری اور قومی سلامتی کے تناظر میں ایک ذمہ دار نی¿و کلیئر سٹیٹ ہے ۔اس موقع پرسنیئر نائب صدر ریاض الحق، نائب صدر چوہدری محمد اصغر،سابق صدور مزمل سلطان و فرحان لطیف، ملک محمد ارشد، جمیل احمدو دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

مزید : کامرس