لیومن سافٹ ٹیکنالوجیز اوریو ایم ٹی کے اشتراک سے ریٹیل کانفرنس

لیومن سافٹ ٹیکنالوجیز اوریو ایم ٹی کے اشتراک سے ریٹیل کانفرنس

  



لاہور(پ ر)لیومن سافٹ ٹیکنالوجیز اور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے اشتراک سے پاکستان کی دوسری ریٹیل کانفرنس پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں بتاریخ 19 فروری 2014 منعقد ہو ئی۔ اس کانفرنس کا مقصد ملک کی ریٹیل انڈسٹری میں ترقی کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ملک کے نمایاں ریٹیل برانڈز اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے تدریسی ادارے یو ایم ٹی کے تعاون سے ان تمام لوگوں کو جمع کیا گیا جو اس شعبے سے وابستہ ہیں۔ ریٹیل انڈسٹری پر ہمہ گیر نظر ڈالنے کے لئے تین مختلف پینل مباحثوں کے ساتھ اس شعبے کی نمایاں شخصیات کی تقاریراور پریزینٹیشنز بھی ہوئیں جس میں حاضرین نے بیحد دلچسپی کا اظہار کیا۔لیومن سافٹ پر امید ہے کہ اس کوشش کے نتیجے میں ملک میں ریٹیل انڈسٹری جدید تقاضوں کے مطابق ترقی کی منازل طے کرے گی۔ریٹیل کانفرنس 2012 کی شاندار کامیابی کے بعد انڈسٹری اور تدریسی اداروں کی جانب سے اس کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ ریٹیل کے شعبے سے وابستہ افراد کی بھرپور شمولیت سے یہ اعتماد بھی حاصل ہو¿ا ہے کہ لیومن سافٹ کے زیر اہتمام آئندہ ہونے والی ریٹیل کانفرنس مزید معلومات اور تربیتی مواد فراہم کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...