اپواءیوتھ کالج فروغ تعلیم کےلئے دن رات کو شاں ہے،روحی سید

اپواءیوتھ کالج فروغ تعلیم کےلئے دن رات کو شاں ہے،روحی سید

لاہور(دیبا مرزاسے ) اپواء یوتھ کالج طالبات کی فروغ تعلیم کے لئے دن رات کو شاں ہے اب تک ہزاروں خواتین یہاں سے استفادہ حاصل کر چکی ہیں اپواءکے زیر انتظام اس وقت 24مراکز، 13سکول، 8ہیلتھ سنٹر، 4ہاسٹل کام کر رہے ہیں کالج میںتین ہزار طالبات تد ریسی و فنی تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔ طالبات کو ہنڈی کرافٹ، سلائی کڑھائی، بیوٹیشن، کولنگ اور دیگر تمام ہنر سکھائے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اپواءنے انفرادی طور پر خواتین کو سول سوسائٹی میں متحرک کیا کی اپواء یوتھ کالج کی چیئرپرسن روحی سید نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ اپواءکالج انفرادی طور پر خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور تعلیمی دولت سے مال مال کرنے کا واحد فعال ادارہ ہے جو کہ طالبات کو معاشرہ میں موجودہ مسائل سے نمٹنے کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ ا۔ انہوں نے کہا کہ اپواءیوتھ کالج پرائیویٹ طور پر کام کرنے والا واحد ادارہ ہے جو کہ ملک میں ڈسٹرکٹ سے بیشتر اضلاع میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کالج میں اس وقت سے تین ہزار سے زائد طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دوسری فنی ہنر سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ طالبات کو ہنڈی کرافٹ، سلائی کڑھائی، بیوٹیشن، کولنگ اور دیگر تمام ہنر سکھائے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اپواءنے انفرادی طور پر خواتین کو سول سوسائٹی میں متحرک کیا اور حکومت کو نمل لاز کے نفاذ کرنے بھی ترغیب دی انہوں نے کہا کہ طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے آگاہی اور لیگل میٹرز کے بارے میں بھی انفارمیشن دی جاتی ہے، روحی سید نے بتایا کہ وہ پہلے 35سال سے اپواءکے ساتھ منسلک میں انہوں نے کہا کہ جتنا سکون یہاں پر بچیوں کی زندگی سنوارنے میں ملتا ہے اتنا بھی نہیں ملتا ہے رضاکانہ طور پر ہر کام کرتے ہوئے اتنے عرصہ گذرنے کے باوجود وہ آج بھی اپنا جذبہ کم نہیں ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ اپواءیوتھ کا اصل مقصد نوجوان لڑکیوں کو ہنرمندی سکھانا اور مستقبل کے لئے ان کو تیار کرنا ہے۔نہوں نے کہا کہ نوجوان طالبات ہما ری قوم کا مستقبل ہیںان کی بہتر طور تربیت کر نا ہما را فرض ہے ۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 4