گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی مجلس مباحثہ نے آل پاکستان ادبی مقابلہ جیت لیا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی مجلس مباحثہ نے آل پاکستان ادبی مقابلہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی مجلس مباحث نے پوسٹ گریجوایٹ جھنگ میں ہونے والے آل پاکستان ادبی مقابلہ جیت لیا۔جی سی یو کے طلباءنے ادبی میلہ کے مختلف مقابلوں میں 11اعزازات جیتے ،جبکہ ٹیم ٹرافی بھی جی سی یو کے نام رہی۔ آسیس اشعر نے عارفانہ کلام میںپہلی ،جبکہ عمر نظامی نے پنجابی غزل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اردو مباحثہ میں حیدر حیات خان نے پہلی پوزیشن جبکہ عدنان فاروق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اردو مشاعرہ میں عدنان فاروق نے غزل کیٹگری میں پہلی جبکہ عمر نظامی نے نظم کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حافظ رحمت اللہ نے دوسرے بہترین قاری ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ عثمان بابر نے نعت میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔پنجابی ٹاکرہ میں ایم اویس کو بہترین مقررکا خطاب دیا گیا جبکہ علی حسن نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ مزید برآںایم اویس کو دوسرا بہترین کلچرل نمائندہ ہونے کا اعزاز دیا گیا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے جیتنے والے طالبعلموں کو مبارکباد دی اور انہیں تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں جی سی یو کی روایات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔