بحریہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

بحریہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

لاہور(پ ر)بحریہ یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور کمرشل لاءڈویلپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے انٹیلیکچوئل پراپرٹی کے بنیادی اصولوں پر ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد مدرس ، محقق اور طلباءمیں انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور پاکستان میں ان کے نفاذ پر غور کرنا تھا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی اور ایچ ای سی کے ایڈوائزر آر اینڈ ڈی ڈاکٹر طارق محمود نے تعلیمی ادار وں میں تحقیق ، جدت اور کمرشلائزیشن پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیوں میں تحقیقی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ او ر پاکستان کی بہت سی یونیورسٹیوں میںORIC دفتر قائم کر دئیے ہیں۔بحریہ یونیورسٹی کے پرو ریکٹر ریئر ایڈمرل سلیم اختر نے اپنے ابتدائی خطاب میں بتایا کہ بحریہ یونیورسٹی نے اپنے اسلام آباد اور کراچی کیمپسوں میں بزنس انکیوبیشن سنٹر قائم کر دئیے ہیں امریکہ کے ڈسٹرکٹ جج مورلسن سی انگلینڈ ، انٹیلیکچوئل پراپرٹی کی فرسٹ سیکرٹری مسز کلپانہ ریڈی ، چیئرمینIPR کمیٹی جناب سعد امان اللہ خان ، جویانگ اٹارنی ایڈوائزر کمرشل لاءنے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا اور کاپی رائٹ کے قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4