صحت مندطرز زندگی اپنا کر ہی مہلک امراض سے بچاﺅ ممکن ہے،ڈاکٹر ظفر
لاہور(پ ر)گلوبل ویلفیئر آگنائزیشن (NGO) کے زیر اہتمام ©"ہیلتھی لائف سٹائل" کے موضوع پر پروجیکٹ سیکرٹریٹ میں مختلف امراض کے بارے میں شعور آگاہی دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر و صدر گلوبل (NGO) ڈاکٹر ظفر اقبال میاں ، پروگرام ٹرینر فرحان خان ،پروجیکٹ مینجر شاہ زیب، پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم اختر، کوآرڈینٹر سائکالوجسٹ ندا سہیل اور میڈیا کوآرڈینٹر ڈاکٹر محمد افضل میونے کہا کہ صحت مند طرز زندگی اپنا کر کینسر، ھیپاٹائٹس، بلڈ پریشر، شوگر اور دیگرمہلک امراض سے بچاﺅ ممکن ہو سکتا ہے۔
۔
۔
۔
صحت مند طرز زندگی کے بارے میں شعور آگاہی اور احتیاطی تدابیر کیلئے گلوبل (NGO) وزارت داخلہ، انسداد منشیات اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی معاونت میں شعور آگاہی کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔ خاص طور پر نوجوان نسل میں سگریٹ نوشی اور ڈرگ کے بارے میں شعور آگاہی شا مل ہے۔ تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر "ہیلتھی لائف سٹائل" کے پمفلٹ ، بینرز اور لیکچر کا سلسلہ جا ری ہے تاکہ عوام میں صحت مند طرز زندگی اور ترک سگریٹ اور منشیات کا شعور اُجاگر کر کے ہی ہیلتھی پاکستان کا قیام ممکن ہے ۔