کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے فیصلہ کو واپس لیاجائے

کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے فیصلہ کو واپس لیاجائے

  



لاہور(خبر نگار)وزیراعظم پاکستان تمام طبقہ فکر اور سیاسی راہنماﺅں کو اعتماد میں لیکر ملک میں معصوم جانوں ،صحافیوں،طالب علموں پر دہشت گردی سے قتل وغارت اور قومی اثاثوں بمعہ ریلوے اور گیس کی تنصیبات کو تباہ کرنے کی صورت حال اور اسے روکنے کے لئے مناسب لائحہ عمل تیار کریں نیز سرکاری و نیم سرکاری حکومتی اداروں میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے فیصلہ کو واپس لیاجائے -وفاقی وزیر ریلوے کارکنوں کے مسائل ا±ن کی نمائندہ ٹریڈیونین ریلوے ورکرز یونین سے باہمی مذاکرات سے حل کرائیں یہ مطالبات ورکرزکنفیڈریشن صوبہ پنجاب کے زیراہتمام محنت کشوں کے ایک اجلاس میں منظور شدہ قرارداد کے ذریعے کیاگیا جسے نیاز خان، اکبر علی خان،محمود بٹ، خوشی محمدکھوکھر، امتیاز علی شاہ، صلاح الدین ایوبی، چوبدری محمد فیاض، روبینہ جمیل ودیگر نمائندگان کنفیڈریشن نے خطاب کیا اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے خورشیداحمد جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرزکنفیڈریشن نے ملک کے تمام محب الوطن عناصر ،سیاسی جماعتوں اور وزیراعظم پاکستان سے پ±رزور اپیل کی کہ وہ پاکستان کو داخلی وخارجی خطرات سے محفوظ کرانے کے لئے دور رس اصلاحات کا نفاذ کرے۔

۔

۔

۔

مزید : میٹروپولیٹن 4