ہمیش خان فراڈ ریفرنس کی سماعت 21فروری تک ملتوی

ہمیش خان فراڈ ریفرنس کی سماعت 21فروری تک ملتوی

  



لاہور (نامہ نگار )احتساب عدالت نے ہمیش خان وغیرہ کے خلاف دائر بینک آف پنجاب فراڈ ریفرنس کی سماعت 21فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبندکیا ۔ احتساب عدالت مقامی احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث افتخار جاویدکے جسمانی ریمانڈ میں یکم مارچ تک توسیع کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم سے تفتیش مکمل کرلیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...