پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ باغبانپورہ ایکسچینج کے مینجرکو نوٹس جاری

پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ باغبانپورہ ایکسچینج کے مینجرکو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے شہری کی جانب سے دائر 5لاکھ روپے ہرجانے کے دعوی پر پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ باغبانپورہ ایکسچینج کے مینجرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے18مارچ2014کو جواب طلب کرلیا ہے۔درخواست گزار عمران جاوید نے ایڈووکیٹ مدثر چودھری کی وساطت سے 3فروری 2014کو عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل لوکل نمبر 0423-6857315گزشتہ 4سال سے استعمال کررہا ہے تاہم گزشتہ 6ماہ سے فون خراب ہونے پر اس نے مذکورہ مینجر براڈ بینڈ پی ٹی سی ایل باغبانپورہ برانچ کو شکائت کی جبکہ صرف دسمبر کے مہینے میں ہی 12سے زائد مرتبہ کمپلین لکھوائی لیکن فون ٹھیک نہیں ہوا جبکہ سائل کو فون خراب ہونے کے باوجود مذکورہ 5ماہ کا بل بھی بجھوا دیا گیا جس سے سائل کو انتہائی ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ رقم بطور ہرجانے دلوانے کے ساتھ ساتھ مذکورہ بجھوائے جانے والے بل کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4