میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی سماعت26 فروری تک ملتوی

میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی سماعت26 فروری تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف انٹر نیٹ پر غیر اخلاقی اور فحش ویڈیو ڈاﺅن لوڈ کرنے پر دائر اندراج مقدمہ کی سماعت26 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مزنگ کو حکم دیا ہے کہ وہ آئندہ تاریخ مقررہ کو میرا اور کیپٹن نوید کو عدالت میں پیش کرے ۔استغاثہ کے مطابق مزنگ کے رہائشی شبیر محمد نے اداکارہ اور اس کے متوقع شوہر کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہاس نے انٹر نیٹ پر یو ٹیوب پر اداکاری میرا اور کیپٹن نوید کی ایک انتہائی قابل اعتراض اور فحش ویڈیو دیکھی جو کہ نہ صرف انتہائی قابل تعزیر ہے بلکہ ہماری نوجوان نسل کو اسلام سے دور کرنے اور ان کے مستقبل کو تباہ کرنے کے مترادف ہونے کے ساتھ معاشرے میں بے حیائی اور فحاشی کو فروغ دینا ہے جبکہ یہ ویڈیو دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4