ہفتہ وار دو چھٹیوں سے سپیشل فیڈرل عدالتوں کے ججز کو پریشانی کا سامنا

ہفتہ وار دو چھٹیوں سے سپیشل فیڈرل عدالتوں کے ججز کو پریشانی کا سامنا

لاہور(نامہ نگار)وفاقی حکومت کی جانب سے ہفتہ وار دو چھٹیوںسے سپیشل فیڈرل عدالتوں کے ججز کو پریشانی کا سامناہے۔فاضل ججز عدلیہ کے ماتحت ہیں اورملک بھر میں عدلیہ کی ہفتہ وار اتوار کو ایک چھٹی ہوتی ہے جبکہ فیڈرل عدالتوں کے عملہ کی ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیاں ہیں جس کی وجہ سے ہفتہ کو ججزعدالتوں میں حاضر ہوتے ہیں مگر عدالتی عملہ کی چھٹی کا دن ہونے کے باعث اس روز ججز بغیر عملہ کے کام کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیوں میں مماثلت نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت کے ملازمین میں ہفتہ کی ایک چھٹی جو کہ اتوار کو ہوتی ہے اور اس کے مقابلہ میں وفاقی حکومت کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیاں ہوتی ہیں وفاقی اور صوبائی ملازمین کی چھٹیوں میںمماثلت نہ ہونے کے باعث صوبائی دارالحکومت میں قائم وفاق کے زیر انتظام عدالتوں کے عملہ کو ہفتہ کی دو چھٹیاں ہوتی ہیں جبکہ ججز عدلیہ کے ماتحت کام کرتے ہیں اور عدلیہ کی ملک بھر میں ہفتہ وار اتوار کے روز ایک ہی چھٹی ہوتی ہے سردار احمد نعیم نے بھی فیڈرل بینکنگ عدالتوں کا دورہ کیا اوراس موقع پر انہوں نے تمام ججز کو ہدایت کی کہ وہ صبح نو بجے عدالتوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4