(ن) لیگ کااولین مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے،اکمل باری

(ن) لیگ کااولین مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے،اکمل باری

لاہور( سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کااولین مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے پاکستان بہت جلد ایک پرامن ملک بنے گا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور قائد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا مقصد ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ہے پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم بنا کر ورلڈ ریکاڈ قائم کیا ہے۔

۔

۔

۔

 اس کامیابی کا سہرا میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے سر کو جاتا ہے آنے والے چند دنوں میں پاکستان میںپرامن ماحول میسر ہوگا اس دہشت گردی کی ناسور بیماری نے پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے وزیراعظم میاں نواز شریف کی بہتر حکمت عملی سے بہت جلد پاکستان ایک خوشحال ملک بنے گا ۔ مسلم لیگ (ن) کے حکومت نے جو بھی منصوبے شروع کیے ان کو تکمیل تک پہنچا کر دم لیادیگر ملکی سیاسی جماعتوں کو بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر ملکی ترقی میں اہپنا رول ادا کرنا ہوگا تاکہ پاکستان بھی ایک ترقی یافتہ ملک بن سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4