سندھ فیسٹیول کے نام پر اسلامی تہذیب کا جنازہ نکالا گیا،محمود بشیر
لاہور(پ ر)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمود بشیر نے کہا ہے کہ سندھ فیسٹیول کے نام پر جو کچھ ہواوہ سندھ کی تہذیب و ثقافت نہیں۔اس فیسٹیول کے ذریعے اسلامی تہذیب اور مشرقی روایات کا جنازہ نکالا گیا۔وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اسی نام سے قائم اور وابستہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹویٹر سیاستدان اچھل کود کو سیاست کا نام دیتے ہیں لیکن شریعت اسلامیہ اللہ اور رسولﷺ کے احکامات کا نام ہے۔
جو کسی کی خواہش پر نہیں بدلے جا سکتے۔بے ہودہ اچھل کود کو شریعت کا نام دیناشرمناک ہے۔قومی وحدت اور ملی یکجہتی کیلئے اسلام سے متصادم رویوں کو ترک کرنا ضروری ہے۔ مفاد پر ست اور اسلام دشمن حکمرانوں نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان میں بے حیائی پھیلانے میںاہم کردار ادا کیا۔