منیر الدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28فروری تک توسیع

منیر الدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28فروری تک توسیع

  



لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث چوہدری منیر الدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28فروری تک توسیع کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کردیں ۔ احتساب عدالت مقامی احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث ابو ذر جعفری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28فروری تک توسیع کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کردیں ۔ احتساب عدالت نے محمود خان کے خلاف دائر بینک فراڈ ریفرنس کی سماعت24فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ۔ ملزم کی جانب صحت جرم سے انکار پر فاضل عد الت نے آئندہ پیشی پر استغاثہ کی شہادتیں طلب کر لی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...