مانگا منڈی سب ڈویثرن واپڈا کیخلاف رہائشیوں کا احتجاج ،نوٹس کا مطالبہ

مانگا منڈی سب ڈویثرن واپڈا کیخلاف رہائشیوں کا احتجاج ،نوٹس کا مطالبہ

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی سب ڈویثرن واپڈا نے صارفین کی بجلی درست کرنے کےلئے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں گھروں کی خبراب ہونے والی بجلی درست کرنے کےلئے 100روپیہ اور کمرشل بجلی درست کرنے کےلئے 200سو روپیہ سے لیکر 300سو روپیہ لائن مین بجلی درست کرتے ہیںخرچہ پانی نہ دینے والے صارفین کی بجلی کئی کئی دن درست نہیں کرتے ہیں کوئی صارف دفتر چلا جائے تو مک مکا کرکے فوری طور پر ساتھ جا کر اس کی بجلی درست کر دیتے ہیںبلکہ ٹیلی فون کمپلین درج کرنے کےلئے بند رکھتے ہیں بار بار اطلاع کرنے پر درست کرنے نہیں آتے ہیں کئی دفعہ صارفین نے بطور احتجاج افسران بالا سے بھی رابطہ کیا مگر واپڈا ملازمین کے کان تک جوں نہیں رینگتی ہے مانگا منڈی کے شہریوں اور متعد علاقہ کے صارفین محمد اکرم،اللہ دتہ،محمد اسماعیل،اشفاق احمد وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے نمائندہ روزنامہ ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او واپڈا بھی اہلکاروں کو کچھ نہیں کہتے انہوں نے محکمہ واپڈا کے چیئرمین اور لیسکو کے چیئرمین سے سب ڈویثرن واپڈا مانگا منڈی کے لاپرواہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

 تاکہ صارفین کے ساتھ اچھے سلوک سے برتاو¿ کریں ایس ڈی او سے رابطہ کیا تو انہوں کا موبائل فون بند تھا اس کے علاوہ لائن مین سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم موٹر سائیکل میں پٹرول ڈال کر بجلی درست کرنے جاتے ہیں محکمہ مجھے صرف تنخواہ دیتا ہے موٹر سائیکل میں پٹرول کا خرچہ نہیں دیتا ہم کیا کریں۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...