آئیجی پنجاب یوسی نین سکھ میں پولیس گشت کا خصوصی انتظا م کریں،میاں نصیر

آئیجی پنجاب یوسی نین سکھ میں پولیس گشت کا خصوصی انتظا م کریں،میاں نصیر

  



لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر میاں نصیر آرائیں نے کہا کہ گزشتہ رات مسلح ڈاکوﺅں نے یو۔سی نین سکھ شاہدرہ لاہور میں پورامحلہ لوٹ لیا ، ایک ہی گلی میں 4 گھروں میں ڈکیتی کی گئی ڈاکو پک اپ پر آتے ہیں گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوجاتے ہیں ، گزشتہ رات میرے گھر میں بھی ڈاکوﺅں کا گینگ مسلح ہوکر آیا ،انہوں نے آئی جی پنجاب سی سی پی او لاہور سے بھی استدعا کی کہ وہ ہمارے علاقہ میں پولیس گشت کا خصوصی انتظا م کریں ۔

متحرک گینگ کو ٹریس کریں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں ، یو۔سی نین سکھ کے عوام ڈاکوﺅں کی آئے روز کی وارداتوں اور لوٹ مار کے باعث راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...