حبیب بینک باغبانپورہ کے مینجر سمیت 3افراد کے خلاف کارروائی کا حکم

حبیب بینک باغبانپورہ کے مینجر سمیت 3افراد کے خلاف کارروائی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر حسین بھٹی نے حبیب بینک باغبانپورہ کے مینجر سمیت 3افراد کے خلاف دائر درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ درخواست گزار ذوہیب جاوید نے ایڈوکیٹ ارشاد گجر اور حسیب اسامہ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل حبیب بینک باغبانپورہ برانچ میں اکاﺅنٹ کھلوانے کے لئے گیا تاہم اور مذکورہ بینک کامینجر اپنے دوستوں کے ساتھ مصروف تھا جس پرسائل انتظار کرنے لگا جس کے بعد کافی دیر گزر نے کے بعد سائل نے بینک مینجر سے کہا کہ اسے جلدی ہے اور اسے کسی ضروری کام جانا ہے لہذا اسکا اکاﺅنٹ کھلوایا جائے جس پر وہ سیخ پاﺅ ہوگیا اور اس سمیت اسکے دیگر 3ساتھیوں نے اسے ذدکوب کرنا شروع کردیا اور دھکے مار کر بینک سے باہر نکال دیا ۔اس دوران سائل کا ایک عدد موبائل Q-8اور20ہزار کی نقدی بھی گر گئی ۔عدالت سے استدعا ہے کہ سائل کے ساتھ انتہائی نارواسلوک کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے لہذا عدالت مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 4