ہسپتال ملازمین کو رسک الاﺅنس دیا جائے

ہسپتال ملازمین کو رسک الاﺅنس دیا جائے

  



لاہور (خاتون رپورٹر سے) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد اسلم انصاری چیئرمین اپیکا یونٹ میو ہسپتال منعقد ہوا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں دینے والے درجہ چہارم کے ملازمین کو رسک الاﺅنس دینے کے احکامات صادر فرمائیں جائیں۔ محمد اسلم انصاری نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سے مطالبہ کیا کہ وہ ہسپتال ملازمین کے حال پر رحم فرمائیں اور ان کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فوری طور پر رسک الاﺅنس دیئے جانے کے احکام صادر فرمائیں۔ اجلاس میں راشد حسین جنرل سیکرٹری اپیکا یونٹ میو ہسپتال، محمد ارشد چوہان صدر اور عبدالرﺅف قریشی جنرل سیکرٹری اپیکا یونٹ کے ای ایم یو سمیت سید اسوار علی شاہ، میاں قربان علی، جاوید نذیر، فاحد آفتاب، چودھری الیاس حسین اور دیگر ہسپتالوں کے صدر و جنرل سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4