پاکستان طبی کانفرنس کا تعزیتی اجلاس

پاکستان طبی کانفرنس کا تعزیتی اجلاس

  



لاہور(پ ر) پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی کے برادر نسبتی شیخ محمد طارق گزشتہ دنوں بقضائے الہی سے وفات پا گئے۔ ان کی وفات حسرت آیات پر پاکستان طبی کانفرنس کا ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم احمد حسن نوری، حکیم عطائالرحمان صدیقی، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم محمد افضل میو، ڈاکٹر عمر فاروق گوندل، ڈاکٹرسکندر حیات زاہد، حکیم ظہور احمد چوہدری، حکیم غلام مرتضی مجاہد، حکیم محمد طاہر خان، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم سید عابد علی شاہ اور دیگر احباب نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ حکیم محمد احمد سلیمی جنرل سیکرٹری پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن نے شیخ محمد طارق کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔

کرتے ہوئے پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

مزید : میٹروپولیٹن 4