پنجاب حکومت بلوچستان کے ساتھ مختلف شعبوں میںتعاون کررہی ہے،رانا بابر
لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلےمانی سےکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسےن نے کہا ہے کہ بلوچستان کو قدرت نے بیش بہا وسائل سے نوازا ہے اور بلوچستان کے عوام جفاکش اور محنتی ہیں حکومت پنجاب بلوچستان حکومت سے مختلف شعبوں میں تعاون کر رہی ہے جن میں تعلیم اور صحت کے شعبے بھی شامل ہیں اےک بےان مےں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے دل کھول کر امداد کی
۔
۔
اور وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں 50کروڑ روپے دیئے اور کروڑوں روپے مالیت کی امدادی اشیاءبھی بھجوائیں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈسے بلوچستان کے 1900ہونہار طلباوطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ پانچ برسوں سے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو بھی انعامات سے نوازا جا رہا ہے جس سے قومی یکجہتی کو فروغ مل رہا ہے