کوآپریٹو سوسائٹیوں میں بائیو میٹرک سسٹم جلد مکمل کیا جائے،علی طاہر

کوآپریٹو سوسائٹیوں میں بائیو میٹرک سسٹم جلد مکمل کیا جائے،علی طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)تمام کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں بائیو میٹرک سسٹم اور ایل ای ڈی لائٹس کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ ٹرانسفر آف پلاٹ میں شفافیت اور بجلی کی بچت کی جاسکے اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب علی طاہر نے محکمہ امداد باہمی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ہارون رفیق اور محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے اجلاس میں کوآپریٹو سوسائٹیز بالخصوص ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام سوسائٹیز کے آڈٹ ، اجلاس عام انتظامیہ کمیٹیز کے الیکشن اور تمام زیر التواءکیسز کو فی الفور مکمل کیا جائے تاکہ ممبران کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے




 اور ایسی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز جہاں پر منتخب انتظامیہ کمیٹی کی بجائے ایڈمنسٹریٹر کام کر رہے ہیں وہاں فوری الیکشن کروائے جائیں تاکہ کارکردگی انتظامی معاملات ممبران کی منتخب انتظامیہ کمیٹی کے سپرد ہو سکیں انہوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ میں فراہم کردہ اختیارات کے مطابق تمام سوسائٹیز کی موثر نگرانی کریں اور ایکٹ اور بائی لاز سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔