سنی تحریک طالبان کی دہشتگردی کے خلافآج یوم احتجاج منائے گی

سنی تحریک طالبان کی دہشتگردی کے خلافآج یوم احتجاج منائے گی

  



لاہور(پ ر) سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمد نواز قادری کے مطابق آج بروز جمعة المبارک طالبان کی دہشت گردی اور مذاکرات کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا 23ایف سی اہلکاروں اور پولیس جوانوں کی شہادت پر دہشت گردوں کے خلاف مساجد میںخطابات جمعة المبارک میں مذمتی قرار دادیں پیش کی جائیں گی حکومت کو 19کروڑ عوام کے جذبات اورحقوق کی ترجمانی کرنی چاہئے ملک کی اکثریت نام نہادمذاکرات کے خلاف ہے

 انہوں نے کہاکہ سنی تحریک کی جانب سے آج دہشت گردی اور نام نہاد مذاکرات کے خلاف پر امن یوم احتجاج منایا جائے گاحکومت دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کا اعلان کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1