حکومت عوام کو صحت و تعلیم کی جدید سہولیات دے گی،مجتبیٰ شجاع

حکومت عوام کو صحت و تعلیم کی جدید سہولیات دے گی،مجتبیٰ شجاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری اور جدید تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور صحت کے لیے 102 ارب روپے اور تعلیم کے لیے 244 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں کو طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی پر 2۔ارب روپے کے فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 5سال کے دوران بھی صحت اور تعلیم کے شعبے کو ریکارڈ بجٹ فراہم کیامختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ اس وقت دنیا کی آبادی 2050 میں دگنی ہوجائے گی جبکہ پاکستان کی آبادی 2024میں دگنی ہوگی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر عوام کو صحت ، تعلیم و دیگر سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تحت نئے منصوبے شروع کئے جائیںگے انہوں نے کہا کہ مفت ادویات کی فراہمی کے لیے ساڑھے سات ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

۔


 ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ملتان،راولپنڈی اور لاہور میں 3 ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور فیصل آباد وراولپنڈی میں غذائی معیار کو جانچنے کے لئے 2 فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے 15کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیںانہوںنے کہا کہ ہیلتھ انشورنس سکیم کے لئے 4 ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جس کا آغاز صوبے کے 4 انتہائی پسماندہ اضلاع سے کیا جا رہا ہے-