جماعت اہلحدیث آج مال روڈ پر دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی

جماعت اہلحدیث آج مال روڈ پر دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) اہلحدیث اتحاد کونسل کے زیر اہتمام آج بروز جمعہ کو مال روڈ پر دئیے جانے والے دھرنے میں جماعت اہلحدیث پاکستان بھرپور شرکت کرے گی دھرنے میں اہلحدیث علماءکی رہائی اور انتظامیہ کو اپنا قبلہ درست کرنے کے مطالبات کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے رہنماﺅں مولانا عبدالوہاب روپڑی،مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا بشیر سلفی، مولانا خلیل الرحمن خلجی، مولانا سلمان عاد، مولانا شاہد جانباز سمیت دیگر رہنماﺅں نے کیا۔




 اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اہلحدیث علماءکی گرفتاری اور ان پر ناجائز مقدمات انتہائی تشویشناک ہیں انتظامیہ کی غنڈہ گردی اور تعصبانہ کارروائیاں نا قابل برداشت ہیں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر انتظامیہ سے اہلحدیث علماءکی باعزت رہائی کے لیے مطالبات کیے جائیں گے اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔