حکومت انتقامی سیاست ترک کرے،احمدسعید
لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں‘ ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرتی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) اقتدار میں آتے ہی ماضی کے حکمرانوں پر کرپشن کے الزامات لگانا شروع کر دیتی ہے تاکہ مسلم لیگ( ن )کی حکومت کی ناکامیاں عوام کی نظروں سے اوجھل رہیں لیکن اب عوام عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں
۔
اس لئے انتقامی سیاست کی بجائے حکومت اپنی تمام تر توانائی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کرے۔